Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

خیبرپختونخوا کی 54 نشستوں پرآٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

خیبرپختونخوا میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صوبے بھر کی 54 نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 15 لاکھ 32 ہزارسے زائد ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بلدیاتی الیکشن کے لیےصوبے میں مجموعی طورپرایک ہزار255 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں سےمردوں کے لیے 447، خواتین کے لیے 387 اور421 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ۔

پشاورمیں 49 پولنگ اسٹیشنزمردوں اور 36 خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن میں31 پولنگ اسٹیشنزحساس ترین،47 حساس ، جبکہ 7 نارمل قرار دیے گئے ہیں

پرامن انتخابات کے لیے 2 ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکارتعینات ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کےلیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے

سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت کوئیک رسپانس کمانڈوزاور اے ٹی ایس کی ٹیمیں الرٹ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ نتائج کا اعلان 24 دسمبر کوکیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube