قبضہ مافیا سے پری چہرہ کا مقبرہ بھی متاثر

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پشاور میں ملکہ ایران پری چہرہ کا دو سو سالہ مقبرہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کھنڈر بن گیا ۔ مقبرے کی اراضی پر تنازعات نے اس تاریخی ورثے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا ۔ گھنا جنگل اور اس میں پھیلی وحشت دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کسی زمانے...

پشاور میں ملکہ ایران پری چہرہ کا دو سو سالہ مقبرہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کھنڈر بن گیا ۔ مقبرے کی اراضی پر تنازعات نے اس تاریخی ورثے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا ۔

گھنا جنگل اور اس میں پھیلی وحشت دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کسی زمانے میں اس جگہ ملکہ ایران پری چہرہ کا خوبصورت مقبرہ ہوا کرتا تھا ۔

سال 1750 کے قریب ایران کے بادشاہ نادر شاہ اپنی بیوی پری چہرہ کو بیماری کے باعث پشاور میں چھوڑ کر مزید فتوحات کے لئے روانہ ہوگئے۔ پری چہرہ جب زندگی کی بازی ہار گئیں تو انہیں یہیں دفن کردیا گیا۔

مقبرہ پری چہرہ آٹھ کنال کے رقبے پر محیط تھا لیکن اس اراضی پر تنازعات سے یہ اب سکڑ کر چند گز رہ گیا ہے۔

مقبرے کے مرکزی دروازے کے آگے قبضہ مافیہ نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ اس تاریخی مقبرے کو اگر جلد محفوظ نہ کیا گیا تو آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے یہ تاریخی ورثہ قصہ پارینہ بن جائے گا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube