Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارتی جاسوس حامد نہال کوآج بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا

SAMAA | and - Posted: Dec 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Dec 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کی مردان جیل سے رہائی پانے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس کو پیر کے روز پاکستانی جیل سے رہا کیا گیا اور منگل کے روز لاہور آمد پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا، حامد نہال کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ 3 سال قبل ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے بھارتی جاسوس حامد نہال کو 16 دسمبر کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا، مجرم کو ریاست مخالفت سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 

مجرم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ 7 فیس بک اکاؤنٹس اور 30 سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کرتا رہا تھا۔ مجرم کو کوہاٹ میں ملٹری عدالت سے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد اسے مردان کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ حامد نہال کو جعلسازی اور ریاست کے خلاف اقدامات کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

 

بھارتی جاسوس حامد نہال کابل سے براستہ سڑک جلال آباد سے ہوتا ہوا طورخم بارڈر سے حمزہ نام کی جعلی دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہوا، جہاں سے بس کے ذریعے راول پنڈی پہنچا، جس کے بعد کوہاٹ روانہ ہوا اور جعلی دستاویزات پر ہی اس نے ہوٹل میں قیام کیا۔

 

حامد انصاری کو 14 نومبر 2012ءکو مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے حراست میں لیا گیا،جنوری 2014ء میں بھارتی ہائی کمیشن کو حامد انصاری کی گرفتاری کے حوالے سے مطلع کیا گیا۔

 

دوسری جانب بھارتی میڈیا سے گفت گو میں جاسوس حامد نہال کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ایک اچھے مقصد کیلئے پاکستان گیا تھا، اس کے ارادے نیک تھے، مجھے پوری امید تھی کہ اسے رہائی ملے گی، کیوں کہ وہ بے گناہ ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube