Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

مسیحی بستیوں اورگرجا گھروں میں کرسمس کی تیاریاں جاری

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2018 | Last Updated: 2 years ago

مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں میں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، جب کہ ڈی آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

مسیحی برداری کے افراد25 دسمبر کو مذہبی جوش و خروش اورعقیدت و احترام سے منانے کیلئے پرجوش ہیں۔ مسلم برادری اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی طرف سے بھی مذہبی ہم آہنگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مسیحیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کر سمس پر مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کی تزئین وآرائش اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا اور کرسمس ٹریز کو سجایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کرسمس کے خصوصی کیک کاٹے جاتے ہیں۔ مسیحی برداری اس دن کی مناسبت سے نئے ملبوسات پہن کر خصوصی عبادات میں شریک ہوتی ہے اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیاجاتا ہے۔

مسیحی پادری پاسٹر حضرات کو نجی تقریبات میں مدعو کیاجاتا ہے، جو حضرت عیسٰیؑ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے پرامن معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ مسیحی مذہبی تہوار کے موقع پر سانتا کلاز کا کردار بچوں میں بہت مقبول ہوتا ہے، جو اپنے مخصوص انداز میں بچوں اور بڑوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتا اور امن کے گیت پیش کرتا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور گرجا گھروں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو خود چیک کریں اور گرجا گھروں کے گرد ونواح میں ڈولفن اور پی آر یو اسکواڈ کو مزید متحرک کیا جائے۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے روابط مزید مؤثر بنائے جائیں، جب کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنز کیے جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube