Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

پی ٹی آئی کی ٹوپیوں میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد ميں کروڑوں روپے ماليت کي آئس ہيروئن بيرون ملک اسمگل کرنے کي کوشش ناکام بنادی گئی۔ ملزم نے ہیروئین پی ٹی آئی کی ٹوپیوں میں چھپا رکھی تھی۔ فیصل آباد میں ائرپورٹ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران منفرد طریقے سے آئس ہیروئن بیرون ملک لے جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار...

فیصل آباد ميں کروڑوں روپے ماليت کي آئس ہيروئن بيرون ملک اسمگل کرنے کي کوشش ناکام بنادی گئی۔ ملزم نے ہیروئین پی ٹی آئی کی ٹوپیوں میں چھپا رکھی تھی۔

فیصل آباد میں ائرپورٹ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران منفرد طریقے سے آئس ہیروئن بیرون ملک لے جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی چار روز پرانی ہے جس کی فوٹیج گزشتہ روز جاری کی گئی۔

اے ایس ایف کے مطابق خوشاب کا رہائشي طارق نامي شخص 13 دسمبر کی رات نجي ائرلائن کي پرواز سے دبئي جارہا تھا۔

فيصل آباد ائرپورٹ پرسامان کي اسکريننگ کے دوران ملزم طارق کے ساتھ موجود بڑے شاپنگ بيگ سے بڑي تعداد ميں پی ٹی آئی کی ٹوپياں برآمد ہوئيں جن ميں آئس ہيروئن چھپائي گئي تھي ۔

اے ايس ايف حکام نے ملزم طارق کو حراست ميں لے کرمزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کرديا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube