وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

SAMAA | and - Posted: Dec 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Dec 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago

دورہ پشاور پر آئے وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔ شیلٹر ہوم تين بڑے ہال اور 18 کمروں پر مشتمل ہے، جس میں خواتین، خصوصی افراد اور عام لوگوں کیلئے علیحدہ حصے ہیں۔ شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، شہزاد ارباب، افتخار درانی...

دورہ پشاور پر آئے وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔ شیلٹر ہوم تين بڑے ہال اور 18 کمروں پر مشتمل ہے، جس میں خواتین، خصوصی افراد اور عام لوگوں کیلئے علیحدہ حصے ہیں۔

شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، شہزاد ارباب، افتخار درانی اور ضلع ناظم محمد عاصم بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

وزیراعظم نے افتتاح کے موقع پر شیلٹرہوم کے مختلف حصوں کا دورہ اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزرا کی جانب سے وزیراعظم کو شیلٹر ہوم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بے گھر افراد کیلئے بنائے گئے اس شیلٹر ہوم میں معذوروں کيلئے ويل چیئرز اور ديگر سہوليات بھي موجود ہیں۔ شیلٹر ہوم کیلئے سوشل ویلفیئر کی عمارت کو اس سرائے خانے میں تبدیل کیا گیا۔ یہ شیلٹر ہوم جدید سہولیات سے آراستہ 500 بستروں پر مشتمل ہے۔

اس عمارت کو پاجاگی روڈ پر تعمیر کیا گیا ہے، جہاں نہ صرف لوگوں کو رہائش بلکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے گئے ہیں۔

 

پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے، اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

 

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پر عارضی خیمے لگا دیئے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube