Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیرِاعظم عمران خان پشاور میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے۔

سرکاری حکام کےمطابق عمران خان دورہ پشاور میں گورنرہاؤس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں گورنر،وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء بھی شرکت کرینگے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 100 روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائےگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نشترہال میں بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔ پشاورمیں وزیرِاعظم  شیلٹرہوم کا افتتاح بھی کرینگے۔

وزیرِاعظم کو خیبرپختون خوا میں صحت و تعلیم،بلدیاتی نظام اور دیگر شعبہ جات میں 100 روزہ پلان سے حاصل کیے گئے اہداف سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube