Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

شکارپور درگاہ حملہ کیس : 2 دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سکھر کی انسداد دہشتگردی عدالت نے درگاہ حاجن شاہ ماڑی شکار پور حملہ کیس میں 2 دہشتگردوں کو سزائے موت سنادی، ایک کو بری کردیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت سکھر نے 2013ء میں شکارپور کی درگاہ پر حملے میں جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان خلیل بروہی اور محمد اسماعیل عرف عبدالرحمان بروہی کو سزائے موت (پھانسی کی سزا) سنادی، جبکہ ایک ملزم ضمیر معرفانی کو شک کا فائدہ دیتے بری کردیا۔

عدالت میں 2 پولیس اہلکاروں انویسٹی گیشن آفیسر کریم بخش ناپر اور حاجی شاہ کو غلط تحقیقاتی رپورٹ دینے پر نوٹس جاری کرتے 7 دنوں میں جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ شکارپور کی درگاہ ماڑی شاہ پر 2013 میں دہشتگردوں کے حملے میں حاجن شاہ ماڑی واری سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube