Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کمزور نہیں طاقت ور ہیں کراچی کی لڑکیوں نے ثابت کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

خبردار کراچي کي لڑکيوں کي چھپ کر وڈيو بنائي۔۔ تو اچھا نہيں ہوگا، بھلے سے ايسا کرنے والا کوئي پوليس اہلکار ہي کيوں نہ ہو، نارتھ ناظم آباد ميں طالبات کي مبينہ طور پر پوليس اہلکار نے وڈيو بنائي، طالبات نے شور مچايا، اہلکار کي لوگوں نے پٹائي کي، آئي جي سندھ نے بھي نوٹس...

خبردار کراچي کي لڑکيوں کي چھپ کر وڈيو بنائي۔۔ تو اچھا نہيں ہوگا، بھلے سے ايسا کرنے والا کوئي پوليس اہلکار ہي کيوں نہ ہو، نارتھ ناظم آباد ميں طالبات کي مبينہ طور پر پوليس اہلکار نے وڈيو بنائي، طالبات نے شور مچايا، اہلکار کي لوگوں نے پٹائي کي، آئي جي سندھ نے بھي نوٹس ليتے ہوئے اہلکار کو معطل کرديا۔

فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس موبائل میں سوار اہلکار نے مبينہ طور پر ویڈیو بنائی تو کالج کی طالبات نے شور مچا دیا طالبات ایڈمٹ کارڈ جمع کرانے اپنے کالج آئیں تھیں۔

لوگ جمع ہوئے پتہ چلنے پر اہلکار کی پٹائی شروع کردی ، پولیس نے مزید نفری طلب کرکے اہلکار فرمان علی کو شاہراہ نور جہاں تھانےمنتقل کیا، اہلکار کے موبائل فون سے ان لڑکیوں سے متعلق بنائی گئی کوئی ویڈیو تو نہ ملی۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ ریزوو پولیس کے اہلکار فرمان علی کو معطل کردیا اور واقعہ کی انکوائری کے احکامات ایس ایس پی سینٹرل کو دے دیئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube