Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

فیصل آباد:بھٹہ مزدوروں کا مرغیوں کے ساتھ احتجاج

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

معیشت کے بعد احتجاج میں بھی مرغیوں اور انڈوں کی گونج سنائی دینے لگی ۔ فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے بند ہونے پر مزدورں نے مرغیوں سمیت احتجاج کیا۔ فیصل آباد میں اسموگ کے باعث بند کيے گئے بھٹوں کے مزدروں نےدیسی مرغیوں اور انڈوں سمیت ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنادے دیا۔ مظاہرین...

معیشت کے بعد احتجاج میں بھی مرغیوں اور انڈوں کی گونج سنائی دینے لگی ۔ فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے بند ہونے پر مزدورں نے مرغیوں سمیت احتجاج کیا۔

فیصل آباد میں اسموگ کے باعث بند کيے گئے بھٹوں کے مزدروں نےدیسی مرغیوں اور انڈوں سمیت ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنادے دیا۔

مظاہرین نے روزگار چھينے پرحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انڈے مرغی کی سرکارنہیں چلے گی۔ حکومت ہمیں روزگاردے کیونکہ ہمارے گھروں میں فاقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار ملا تو مرغیاں بھی پال لیں گے۔

دھرنے میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ دھرنے میں شامل مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مزدوروں نے بھی بیروزگاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عید آرہی ہے لیکن ابھی تک کپڑے نہیں بناسکے، بہت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ اسموگ کے خطرے کے باعث ضلع بھر میں تین سو کے قریب بھٹوں کو بند کیا گیا تھا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube