ہوم   >  پاکستان

فنڈز کی کمی، تین صوبوں کو ملانے والی سڑک کا منصوبہ کھٹائی میں

1 year ago

تین صوبوں کو ملانے والا مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کا منصوبہ فنڈز کی کمی کے باعث التواء کا شکار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کےاعلان کے باوجود تین ارب روپے کے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ نمائندہ سماء کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختوا کو ملانے والی مظفر گڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو...

تین صوبوں کو ملانے والا مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کا منصوبہ فنڈز کی کمی کے باعث التواء کا شکار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کےاعلان کے باوجود تین ارب روپے کے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔

نمائندہ سماء کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختوا کو ملانے والی مظفر گڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ روڈ کا توسیعی منصوبہ حکومت کی تبدیلی اور حکام کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔

تین صوبوں کو ملانے والی سڑک کے منصوبے کا افتتاح ستمبر 2017ء میں سابقہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کیا تھا، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود 65  کلومیٹر کا روڈ اب تک نہیں بن سکا اور نامکمل سڑک شہریوں کے لئے اذیت بن گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان روڈ کے لئے 3 ارب کا اعلان تو کیا مگر دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی فنڈز جاری نا ہوسکے۔

ایکسیئن پراونشل ہائی وے مظفرگڑھ رانا عمیر کہتے ہیں کہ فنڈز نہیں مل رہے، فنڈز ملتے ہی سڑک بن جائے گی۔

شہری کہتے ہیں ہائی وے کا نامکمل منصوبہ سفری مشکلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ جانوں کیلئے بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں