عدالت کا آئی جی سندھ کو بچوں کو بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

December 6, 2018

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو بچوں کو بازیاب کروا کر بیس دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


گمشدہ بچوں کے کیس میں عدالت نے ایف آئی اے افسران کے پیش نہ ہونے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔

چھ سالہ بچی بازیاب ہوئی تو ماں نے کہا بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی۔

عدالت نے ڈی آئی جی کرائم برانچ کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 20 میں سے صرف ایک بچی بازیاب ہوئی، باقی کہاں ہیں۔! بچی بازیاب ہوگئی تو ملزمان کہاں ہیں۔! آپ لوگ اس قابل بھی نہیں کہ ملزمان کو گرفتار کرسکیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو خود معاملات دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو بازیاب کرائیں اور بیس دسمبر تک رپورٹ پیش کریں۔