امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو مشورہ

December 6, 2018

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو ترجیحات کے دوبارہ تعین کا مشورہ دے دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس اپنی ترجیحات کا دوبارہ تعین کریں، چیف جسٹس قوم کو انصاف دیں، عمران خان مرغیوں سے باہر نکل کر لوگوں کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم قوم سے کئے وعدے پورے کریں، 110 دن میں قوم کو صرف مہنگائی دی گئی۔