پیپلزپارٹی نے کبھی یوٹرن نہیں لیا، بلاول کی پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید

December 6, 2018

جیالے لیڈر بلاول بھٹو نے یوٹرن کے معاملے پر ایک بار پھر حکومت پر چڑھائی کردی، کہا پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں اور آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، کبھی یوٹرن نہیں لیا، اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوٹرن پر ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کہتے ہیں کہ پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا، آمروں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا، شہادت قبول کی مگر یو ٹرن نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں، اصولوں کیلئے قربانی دیتے ہیں، پی پی نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارا، ہم مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگاتے ہیں، جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر تین آمروں کو بھگایا اور جمہوریت قائم کی۔