سنگدل باپ نے سگی بیٹی کو 4 لاکھ میں بیچ ڈالا

December 6, 2018

کراچی سے راجن پور کے علاقے محمد پور میں والدین سے ملنے آئی بیٹی کو سنگدل باپ نے 4 لاکھ روپے میں بیچ ڈالا ۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر گھسیٹتے ہوئے لے گئے، مجبور ماں کچھ نہ کرسکی ، والدہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

پروین نے 20 سال قبل گھر سے بھاگ کر باپ کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی ۔ مغوی خاتون  تین بچوں کی ماں ہے اور اپنے بچوں اور شوہر سمیت کراچی میں رہ رہی تھی۔

بیس سال بعد بھی باپ کا غصہ کم نہ ہوا دھوکے سے ملنے کے بہانے محمد پور بلا لیا ۔ بیٹی باپ کی محبت کی میں کھچی چلی آئی اور اپنے 12 سالہ بیٹے کو لے کر کراچی سے محمد پور پہنچ گئی۔

پروین کے والد نے اپنی سگی بِیٹی اور تین بچوں ماں کو ریاض نامی ملزم کے ہاتھ پر مبینہ طور پر  چار لاکھ میں فروخت کردیا۔

ملزمان اسلحہ کے زور پر پروین کو ماں اور بیٹے کے سامنے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ۔ والدہ جندن مائی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ محمد پور میں درج کرلیا گیا۔ لیکن ابھی تک نہ ہی پروین برآمد ہوسکی اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہوئے ۔

پروین کی والدہ کا کہنا ہے کہ والد نے ریاض نامی ملزم کے ہاتھوں فروخت کیا ہے، باپ نے دھوکے سے ملنے کے بہانے بلایا اور فروخت کردیا ۔

والدہ نے بتایا کہ ان کے سامنے میری بیٹی کو ملزمان اسلحہ کے زور پر گھسٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ۔