فرد، ادارے اور ادارہ، ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے، آرمی چیف

December 6, 2018

 

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنارہے ہیں، ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (انٹرسروسز پبلک ریلیشنز) میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

مزید جانیے : پی ٹی ایم حد سے تجاوز نہ کرے، ورنہ کارروائی کریں گے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنارہے ہیں، ایسا ملک جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کیلئے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے آج اہم ترین پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی، داخلی و خارجہ صورتحال، دہشتگردی کیخلاف جاری  آپریشنز اور امن و امان سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیئے تھے۔