Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس،وفاقی وزیر ‘اعظم سواتی’ مستعفی

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا جسے انہوں نے منظور کرلیا۔ اعظم سواتي کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ميں قلمدان اپنے پاس نہيں رکھ سکتا اور کام نہیں کرسکتا، بغير اتھارٹي کے اپنے کيس کا دفاع کروں گا۔

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس،اعظم سواتی کامعافی نامہ مسترد

بدھ کے روز اسلام آباد آئی جی تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کا معافی نامہ مسترد کردیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شعور اس وقت آئے گا جب سزا ملے گی، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عدالت خود ٹرائل کرے گی، یہ بھی دیکھے گی کہ نیب قانون کے تحت کیا کارروائی بنتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ ایک فون کال پر وزیراعظم نے آئی جی کا تبادلہ کردیا، کیوں نہ وزیراعظم کو بلا کر وضاحت لی جائے۔

عدالت نے اعظم سواتی کا پیسہ ڈیم فنڈ کیلئے لینے سے بھی انکار کردیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ارب پتی آدمی ایسے لوگوں سے مقابلہ کررہا تھا جن کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے بھی نہیں تھے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ کیا اعظم سواتی حاکم وقت ہیں، رعایا سے ایسا سلوک کرتے ہیں؟، بھینسوں کی وجہ سے کیا حاکم خواتین کو گرفتار کرواتا ہے؟، کیوں نہ اعظم سواتی کو ملک کیلئے مثال بنائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube