ہوم   > Latest

سندھ میں بغیر ٹریکر کے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2018 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2018 | Last Updated: 1 year ago

سندھ حکومت نے بغیر ٹریک کے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبہ بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کہتے ہیں کہ بائیکس میں ٹریکر لگانے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال ہونے سے بچ جائیں گی۔

سندھ حکومت نے سندھ بھر کی نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سمری منظور ہونے کے بعد موٹر وہیکل بل میں ترمیم کی جائے گی، جسے سندھ اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

سید اویس قادر شاہ نے بتایا کہ ٹریکر والی موٹرسائیکل ہی محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ ہوگی، اس کیلئے تمام اداروں کو پابند کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube