پاکستان ميں جرمن سفير مارٹن کوبلر کا حيران کن انکشاف

December 5, 2018

پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے حیران کن انکشاف کردیا۔

جرمن سفیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کے پی میں اضاخیل بالا میں شہریوں نے جرمنی کے تعاون سے سڑک بنائی ۔

مارٹن کوبلر نے کہا کہ 12 انچ تہہ والی ایک کلو میٹر سڑک پر 40 لاکھ روپے خرچ ہوئے، کے پی حکومت نے ایک کلو میٹر سڑک ایک کروڑ روپے میں بنائی ۔

مارٹن کوبلر نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا کی سرکاری سڑک 6 انچ تہہ والی تھی پھر بھی خرچ میں اتنا فرق کیوں ہے ۔

مارٹن کوبلر اپنے عوامی انداز کے بدولت پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ ان کی مقبولیت کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اکثر اردو میں پیغامات شیئر کرتے ہیں اور جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کے کلچر میں مکمل طور پر رنگ جاتے ہیں اور وہاں کی سرگرمیوں کی تصاویر شومل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔