عمران خان کا آبادی کنٹرول کرنے کے ليے ہر سطح پر مہم چلانے کا اعلان

December 5, 2018

وزیراعظم عمران خان نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ہر سطح پر مہم چلانے کا اعلان بھی کردیا ۔

اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرت ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بہترین دور کا آغاز ہوا ہے اب وہ کام ہورہے ہیں جن کے لیے ایک پارلیمانی مدت کے بجائے لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے ۔

وزیراعطم نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیادہم نےرکھ دی ہے پاکستان میں ملکی تاریخ کے سب سے بہترین دور کا آغاز ہوا ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ایک اہم پیش رفت ہے، اب کوئی اداروں کو تباہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ماحول کو بھی تباہ کررہی ہے، آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنارہے ہیں، میٖڈیا،سوشل میڈیا،مساجد،اسکول ہرسطح پر مہم چلائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جمہوریت اورقانون کی حکمرانی لازم و ملزوم ہیں، جمہوریت میں ہرطاقتورقانون کے تابع ہوتاہے، مغرب کی تمام ترقی آئینی بالادستی کے مرہون منت ہے۔

وزیراعطم نے بتایا کہ حکومت نے100دن میں قانون سازی کی ہے، وزارت داخلہ میرے ماتحت ہے، اداروں کے دائرے میں رہ کرکام کرنے کورول آف لاء کہتے ہیں، پاکستان میں ادارے اب خودمختار ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کے باعث ملک کے برے حالات ہیں، جلد قرضوں کے بوجھ سے بھی نکل آئیں گے، سرمایہ کاری کےباعث چائنہ آج بہت آگےچلاگیا، مشکل حالات کے باوجود سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔