میری شادی کرواؤ، شہری ہائی ٹینشن کھمبے پر چڑھ گیا

December 5, 2018

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آج بدھ کو شہری ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا، انتظامیہ نے کئی گھنٹوں بعد کرین کی مدد سے شاکر کو اتار لیا، پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شاہ فیصل کالونی کا رہائشی محمد شاکر ہائی ٹینشن کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور مطالبہ کیا کہ میری شادی کرواؤ، ورنہ جان دے دوں گا۔

شہری کے اس انوکھے احتجاج کو دیکھنے  کیلئے کورنگی سنگر چورنگی پر عوام کا رش لگ گیا۔

ساتھ ہی ہائی ٹینشن پول سے شہری کو اُتارنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا، کارکنوں نے شاکر کو کرین کی مدد سے اتار لیا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔