Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

خواجہ سراؤں کو اغوا،زیادتی کا نشانہ بنانے والے4 ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نوشہرہ کے علاقے رساپورمیں خواجہ سراء کو اغواء کرنے اور ان کو جنسی تشدد  کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو خواجہ سراؤں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کرکےعدالت میں پیش کردیا۔

نوشہرہ کینٹ کے اے ایس پی تصور اقبال کے مطابق 3روز قبل مردان کی مشہور خواجہ سرا ء شہزاد عرف واڑہ(چھوٹی)نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ساتھی خواجہ سرا شبانہ کے ہمراہ مردان  میں شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی کہ رساپور رشکئی کے قریب نعمان،خالد اور ان کے دو دیگر ساتھیوں نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی انھیں اغواءکیا اورقریبی کھیتوں میں لے جاکرجنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور زدوکوب کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

خواجہ سراؤں کے بیان پر پولیس نے سخت ایکشن  لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے،جن کوگرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو3  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube