Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

غیرسنجیدہ وزیراعظم سے یہ ملک نہیں سنبھالا جارہا،زرداری

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سابق صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوئیں، یہ ہماری ہمت آزمائیں، یہ ملک اس وقت ایک غیر سنجیدہ وزیراعظم کے سپرد ہے، ان سے یہ ملک نہیں سنبھالا جا سکتا، حکومت کو خطرہ ہوا تو وہي سپورٹ کريں گے جو لائے ہیں۔ ٹندوالہ یار میں پریس کانفرنس...

سابق صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوئیں، یہ ہماری ہمت آزمائیں، یہ ملک اس وقت ایک غیر سنجیدہ وزیراعظم کے سپرد ہے، ان سے یہ ملک نہیں سنبھالا جا سکتا، حکومت کو خطرہ ہوا تو وہي سپورٹ کريں گے جو لائے ہیں۔

ٹندوالہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ميں نہيں سمجھتا کہ يہ لوگ حکومت سنبھال پائيں گے، ملک کے حالات گھمبير ہيں، میں نے ون یونٹ کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی، یہ لوگ کمزور شقوں کا بہانا بنا کر يہ18ويں ترميم ختم کرنا چاہتے ہيں، یہ ایک ایسی حکومت ہے جس کے پاس سیاسی سوج بوجھ نہیں، یہ لوگ سیاسی سوچ نہیں رکھتے ہیں۔

 

ماضی کا ذکر کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوئیں، یہ ہماری ہمت آزمائیں، مگر ہم ان کا ظلم آزمائیں گے، ہماری اور ان کی سوچ میں فرق ہے۔

 

عمران خان کے مرغی اور انڈے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زرداری کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ نقصان غریب کا ہو رہا ہے، مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے۔

ایک موقع پر سابق صدر نے کہا کہ پہلے حکومت کو کوئی متبادل انتظام کرنا چاہیے تھا، اگر میرے وزراء اور ہماری ٹیم صحیح نہ ہوتی تو سندھ میں سب سے زیادہ سیٹیں کیسے لیتے؟۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube