لاہور میں شہریوں کو مرغیوں کی تقسیم شروع

December 3, 2018

وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر لاہور میں شہریوں کو مرغیوں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔


محکمہ لائیو اسٹاک نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں مرغیوں کی تقسیم شروع کردی ہے جس میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا یوںٹ شہریوں کو بارہ سو روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں مرغیوں کے تین ہزار یونٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ شہریوں کو دی جانے والی مرغیاں گولڈن نسل کی ہیں جو سالانہ ایک سو ستر انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمد اکرم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت میں تو یہ منصوبہ نظر نہیں آیا لیکن جب عمران خان نے ذکر کیا تو موٹے دماغ کے سیاستدانوں نے تنقید شروع کر دی۔

پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ گذشہ دور میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن موجودہ نمائندے اس بات کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔