Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

بلوچستان پولیس کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، آئی جی

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Nov 30, 2018 | Last Updated: 3 years ago

آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہتے ہیں کہ تربیت کے اعلیٰ معیار نے چینلجنز سے نمٹنے میں مدد دی کوشش ہے آئندہ سال تمام مسائل حل ہوجائیں گے وہ کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کے 88ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خاط کر رہے تھے۔ بلوچستان پولیس کے 88ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ...

آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہتے ہیں کہ تربیت کے اعلیٰ معیار نے چینلجنز سے نمٹنے میں مدد دی کوشش ہے آئندہ سال تمام مسائل حل ہوجائیں گے وہ کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کے 88ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خاط کر رہے تھے۔

بلوچستان پولیس کے 88ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں ہوئی ، مہمان خصوصی آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے پریڈ کا معائنہ کیا  جبکہ چھ ہفتے کی تربیت مکمل کرنے والے 313 ریکروٹس نے نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا، تمام ریکروٹس کا تعلق بلوچستان کانسٹیبلری تھا ،ریکروٹس نے پی ٹی ، جمناسٹک ، جوڈو کراٹے ، انسداد دہشت گردی اور فائرنگ کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا.

کمانڈنٹ پی ٹی سی سلیم لہڑی نےپاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ24 اکتوبر 2016 کے واقعے کو نہیں بھولے، ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس واقعے کے بعد تربیتی عمل رک گیا تھا،لیکن بلوچستان حکومت اور پولیس افسران کی شب و روز کوششوں سےٹریننگ کا عمل دوبارہ بحال ہوا، کمانڈنٹ پی ٹی سی نے مطالبہ کیا کہ پولیس ٹریننگ سکول کے لئے ہیوی جنریٹر کی فراہمی سمیت جدید گرائونڈ واٹر ٹینک،ہاسٹل، انویسٹی گیشن سکول اور لانگ رینج فائر ایریا کا قیام عمل میں لایا جائے۔

آئی جی پولیس بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوانوں کی تربیت کا سمارٹ ٹرن آؤٹ اور تربیت کا اعلی معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ،اچھا پولیس افسر بننے کے لئے بہترین ٹریننگ ضروری ہے،  دیکھ رہا ہوں بلوچستان پولیس کے تربیت یافتہ جوان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

آئی جی پولیس  نے کہا کہ دہشت گردی، اغواء برائے تاوان ،بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات  لمحہ فکریہ تھےلیکن بلوچستان پولیس کی تربیت کے اعلی معیار کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،آپ نے دوران ڈیوٹی عوام کے تحفظ کے ساتھ انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہے،بلوچستان پولیس نے اپنی عزت اور وقار کو برقرار رکھنا ہے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ناگزیر حالات کے باوجود پولیس کو فنڈز فراہم کئے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،آئندہ سال یہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے،تقریب کے اختتام پر بہترین ریکروٹس کے انعامات کانسٹیبل محمد یاسر ،عارف علی اور اعظم خان کو دئیے گئے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube