Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > Latest

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور نے بیان ریکارڈ کروا دیا

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے سندھ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔


سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے ایف آئی اے دفتر گلستان جوہر میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آج طلب کیا تھا۔

سابق صدر آصف زرداری سے ایک گھنٹہ پچیس منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی جبکہ اس سے پہلے جے آئی ٹی نے فریال تالپور کا بیان ریکارڈ کیا جس میں فریال تالپور سے ایک گھنٹہ بیس منٹ تک سوالات کیے گئے۔

آصف زرداري نے اومني گروپ سے کاروباري تعلقات تسليم کرتے ہوئے کہنے لگے کہ اومنی کی شوگر ملز کو گنا فراہم کرتے ہیں، ليکن يہ نہيں معلوم کہ اومنی نے کون سے اکاؤنٹس سے پیسے ديے۔

پوچھ گچھ کے دوران ايان علي کا نام آيا تو آصف زرداری نے جواب ديا کہ ايان علي کے ساتھ ويڈيوز ميں نظر آنے والا شخص انکا فزيوتھراپسٹ مشتاق ہے۔

زرداري سے پہلے انکي بہن فريال تالپور بھي تفتيشي ٹيم کے سامنے پيش ہوئيں جنہوں نے زرداري گروپ پرائيويٹ لميٹڈ ميں رقم کي منتقلي سے متعلق بے خبري کا اظہار کیا۔

فریال تالپور نے جواب دیا کہ بینک اکاؤنٹس اور کاروباری معاملات تو وکیل دیکھتے ہیں۔

جے آئي ٹي نے جعلي اکاؤنٹس ميں استعمال ہونے والي کمپنيوں کا نام ليا تو فريال تالپور حيران ہوگئيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube