Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پوليس اہلکار کے ڈانس کی ويڈيو کا بھانڈا پھوٹ گيا

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وردي ميں پوليس اہلکار کے ڈانس کي ويڈيو کا بھانڈا پھوٹ گيا، مگر اس کا خميازہ ايک حقيقي پوليس اہلکار کو بھگتنا پڑا ۔ پاک پتن کے پوليس افسر کو جذبات کا اظہار مہنگا پڑ گيا، بيٹے نے ويڈيو سوشل ميڈيا پر ڈالي تو والد کو شوکاز نوٹس مل گيا ۔ انسپکٹر ملک ارشد ندیم...

وردي ميں پوليس اہلکار کے ڈانس کي ويڈيو کا بھانڈا پھوٹ گيا، مگر اس کا خميازہ ايک حقيقي پوليس اہلکار کو بھگتنا پڑا ۔

پاک پتن کے پوليس افسر کو جذبات کا اظہار مہنگا پڑ گيا، بيٹے نے ويڈيو سوشل ميڈيا پر ڈالي تو والد کو شوکاز نوٹس مل گيا ۔

انسپکٹر ملک ارشد ندیم تین چار دن پہلے ٹک ٹاک پر ايک ويڈيو وائيرل ہوئي ہے جو بچے کي غلطي سے ہوئي، اس پر مجھے شوکاز ملا ہے اس کي سزا مل گئي ہے۔

کچھ چينلز نے تو ايک ڈانس ويڈيو کو بھي ان سے جوڑ ديا ، ملک ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ مختلف چينلز نے جو ويڈيو چلائي ہے، اس سے ميرا کوئي واسطہ نہيں۔

ڈانس ويڈيو اوکاڑہ کے اسٹيج اداکار شہزاد آسي کي ہے، اسٹيج آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ میرا نام شہزاد آسی ہے اور میں ایک اسٹیج آرٹسٹ ہوں، کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والي ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس ہوں جو کہ ایک ڈرامے کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی میرا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پہلے سيالکوٹ کي اے ايس ايف کي خاتون اہلکار اور اب پاکپتن کے پوليس افسر کو ويلفي بنانے کا شوق لے ڈوبا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube