Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

کرتارپورراہداری سے12کروڑسکھوں کوخوشی نصيب ہوئی،سدھو

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago

بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ 71 سال کا انتظار کرتارپور راہداری کی صورت میں مکمل ہوا۔

کرتارپور راہداری کے  افتتاح کے موقع پر لاہور آمد کےبعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتےہوئے سدھو نے بتایا کہ یہ خوشی مجھ سمیت 12 کروڑ سکھوں کو ملی ہے۔ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے یہ موقع عطا کیا۔

انھوں نے کئی اشعار پڑھ کر لاہور کے دورے پرشکریہ ادا کیا۔سدھو نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، گرونانک کی وجہ سے دونوں ملک قریب آئے ہیں،عمران خان نے جو بیج بویا وہ پودا بن گیا ہے۔

کرتارپور راہداری کاافتتاح،مثبت بھارتی ردِعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں،شاہ محمود

بھارتی سیاست دان نے کہا کہ نفرتیں محبت میں تبدیل ہوسکتی ہیں،کسی متنازع بات سے رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنی چاہئے،مذہب کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے، کھلاڑی جوڑنے والے ہوتےہیں۔ انھوں نے بتایا  کہ عمران خان کا بچپن سے مداح ہوں،فنکاراور کھلاڑی ایک دوسرے کو جوڑتے ہیں،90 فیصد شائقین پاکستان اور بھارت میچ کے منتظر ہیں۔

بھارت نے پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کوٹھکرادیا

انھوں نے اگست میں اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر تنقید کرنے والوں کو بھی معاف کردیا۔نوجوت سدھو نے کہا کہ یہ راہداری امن کا راستہ ہے، یہاں سب مرادیں پوری ہونی ہیں، بابا نانک کی بھائی چارے کا پیغام آگے جائے گا،پنجاب آپس میں تعلق بڑھتا ہےتو خوشحالی 6 مہینے میں 60 سال کی ہوگی۔ انھوں نے واضح کیا کہ بطورکانگریس کے رہنما کے، اگلے انتخابات میں پاکستان سے تعلقات بڑھنا کا نقصان نہیں ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube