Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

صدمے میں ڈوبے اورکزئی بازار کا وقت تھم گیا

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 

اورکزئی کے کلایا بازار میں ہونے والے بم دھماکے کا یہاں کے لوگوں کو ایسا غم، درد اور صدمہ ہے کہ وہ ابھی تک اس کیفت سے باہر نہیں نکل سکے ۔

اس بم دھماکے کو 3 روز گزر چکے ہیں۔واقعے میں 33 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔ کوہاٹ کے اسپتالوں میں 31زخمی زیر علاج ہیں جبکہ 3 زخمیوں کا پشاور میں علاج جاری ہے۔

 

اس بازار میں بہت کم لوگ آتے ہیں۔ جن دکان داروں کے پیارے چلے گئے،وہ سوگوار ہیں،کئی لوگ ان کی داد رسی کے لیے موجود ہیں ،جو اس دھماکے میں زخمی ہوئے۔ کسی کی ہمت نہیں ہورہی ہے کہ دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ملبے کے ڈھیر ہٹاسکے،دکانیں بھی تاحال بند ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس علاقے کو صاف کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔

متوقع طور پر،کلایا بازار اور اطراف کے علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ایف سی نے یہاں کے آنے اور جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔ جو لوگ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے ، انھیں یہاں آنے نہیں دیا جارہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube