ہوم   > Latest

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام،کوئٹہ میں ہزاروں افراد نے درخواستیں جمع کرادیں

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے 36 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ” نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ”منصوبہ کے تحت پہلے مرحلے میں کوئٹہ سمیت ملک کے سات شہروں میں رجسٹریشن کا عمل بائیس اکتوبر کو شروع کیا گیا تھا جو اکیس دسمبر تک جاری رہے گا۔

 کوئٹہ میں تین مختلف مقامات پر اس منصوبے کیلئے رجسٹریشن کرائی جارہی ہے۔ رجسٹریشن کا عمل شروع ہوتے ہی تینوں مراکز پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ کوئٹہ میں صرف پہلے ہفتے میں 8738 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔نادرا حکام کے مطابق بائیس اکتوبر سے پچیس نومبر تک مجموعی طور پر کوئٹہ میں 36 ہزار 837 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں۔

سب سے زیادہ 20ہزار 280 درخواستیں نادرا کے سریاب روڈ پر واقع دفتر میں جمع کرائی گئیں۔اس کے بعد 12 ہزار 886 درخواستیں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکز اور 3671  درخواستیں ڈسٹرکٹ کونسل سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع مرکز میں جمع کرائی گئیں۔

 سرکاری حکام کے مطابق رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے ذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی ۔ رجسٹریشن کے نتیجے میں حاصل ہونےوالی تفصیلات کے بعد پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فیصلہ کرے گی۔ہر گھرانہ سے صرف ایک فرد رجسٹریشن کراسکتا ہے۔

بائیس لاکھ نفوس پر مشتمل بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں گھروں کی قلت کا مسئلہ کتنا سنگین ہے اس کا اندازہ بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے اس ہاؤسنگ منصوبے کیلئے درخواستیں جمع کرانے سے لگایا جاسکتا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube