Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی کے نجی اسکولوں کو مکمل چھٹی کا پروانہ مل گيا

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ابھي سرديوں کي چھٹياں آئي نہيں لیکن نجي اسکولوں کو مکمل چھٹي کا پروانہ مل گيا، ايس بي سي اے نے واضح کرديا سرديوں کي چھٹي تک کراچي کے نجي اسکولز رہائشي علاقوں سے منتقل ہوجائيں۔ رہائشي علاقوں ميں نجي اسکولوں کي عمارتيں اب نہيں رہيںگي، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن...

ابھي سرديوں کي چھٹياں آئي نہيں لیکن نجي اسکولوں کو مکمل چھٹي کا پروانہ مل گيا، ايس بي سي اے نے واضح کرديا سرديوں کي چھٹي تک کراچي کے نجي اسکولز رہائشي علاقوں سے منتقل ہوجائيں۔

رہائشي علاقوں ميں نجي اسکولوں کي عمارتيں اب نہيں رہيںگي، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کو فائنل نوٹس جاری کردیا۔

رہائیشی اسکیم پر الاٹمنٹ حاصل کرنے والے نجی اسکولز خود کو کمرشل کروائیں یا بلڈوزر چلوانے کے لئے تیار ہوجائیں لیکن اسکول انتظامیہ اور حکومت کی جنگ میں والدين بھي پريشان ہوگئے۔

رہائیشی اسکیم کو کمرشل کروانا ہے تو 8ہزار فی گز کے حساب سے رقم دینی ہوگی، کیسے کریں اسکول ایسوسی ایشن سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ چئيرمين پرائيوٹ اسکولز ايسوسي ايشن طارق شاہ کہتے ہيں ۔ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائيں گے ۔

ایک اندازے کے مطابق 10 سالوں میں صرف کراچی میں 2500 کے قریب نجی اسکولز کھل گئے۔

سال 2018 میں سندھ میں 20000 ہزار سے زائد پرائیوٹ اسکولز کھل چکے ہیں جس میں سے 8000 غیر رجسٹرڈ ہیں ۔

مسئلہ یہ ہے کہ 95 فیصد سے زائد نجی اسکولز کا کاروبار رہائیشی اسکیموں پر ہی چل رہا ہے، آگے کیا ہوگا آنے والا وقت بتائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube