خسرہ کی وبا ،انسداد پولیو ،لاپتہ افراد

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نال گریشہ میں خسرہ کی وبا پہیلنے سے 8سے 10 سالہ دوبچے جاں بحق

رپورٹ:عامر باجوئی،خضدار

خضدار میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے درجنوں خاندان  متاثر،خضدار میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے ایک ہی کلی میں درجن سے زائد بچے دو دنوں سے بےہوشی کی حالت میں پڑے ہیں،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت متاثرہ علاقہ میں فوری ٹیم روانہ کرنے  کرے، تاکہ مزید جانیں نقصان ہونے سے بچ جائیں۔

انسداد پولیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈی سی پشین

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ پولیوکے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئےکا رلائے جائیں گے ،عوام پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،پولیو سے پاک معاشرہ صحت مند معاشرے کی ذمانت ہے ،پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلوچستان سے لاپتہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی،بی این پی

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس کے حوالے سے سردار اختر جان مینگل نے متعدد باراس مسئلے کو اجاگر کیا، حکومت سازی کے وقت بھی پی ٹی آئی کی قیادت سے چھ نکاتی معاہدے میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ سر فہرست تھا ۔یہ مسئلہ نہایت ہی سنگین ہے۔ اسے حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کر کے ان کے مقدمات چلائے جائیں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube