Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

آئیڈیاز 2018،کون کون سی سڑکیں اور روٹس بند ہونگے؟

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچي ميں دفاعي ساز و سامان کي نمائش آئيڈياز 2018 کي تيارياں مکمل کرلي گئيں۔ دفاعی نمائش میں امریکی وفد بھی شرکت کرے گا۔ نمائش کے موقع پر شہر کا خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دسویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ جدید ترین...

کراچي ميں دفاعي ساز و سامان کي نمائش آئيڈياز 2018 کي تيارياں مکمل کرلي گئيں۔ دفاعی نمائش میں امریکی وفد بھی شرکت کرے گا۔ نمائش کے موقع پر شہر کا خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دسویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

جدید ترین سامان حرب کی چار روزہ نمائش آج منگل سے شروع ہو رہی ہے۔ آئيڈياز سے متعلق بريفنگ ديتے ہوئے پاک فوج کے افسر اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈیپو بریگیڈیئر وحید نے بتايا کہ پاکستان کی دفاعی ساز و سامان کی برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ برآمدات 30 کروڑ ڈالر سے زائد ہوچکی ہیں، روس کے دو جنگی جہاز بھی نمائش کا حصہ بنيں گے، امریکا کا ایک خصوصی وفد بھی آئیڈیاز میں شرکت کرے گا۔

اس سال اسٹالز کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے۔ نمائش میں پانچ سو کمپنیوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ پچاس ممالک کے دو سو ساٹھ مندوبین اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امریکا، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، یوکرائن اور متحدہ عرب امارات نمایاں ہیں۔ 52 ممالک کے 522 اسلحہ ساز ادارے نمائش میں شریک ہیں جن میں سے 201 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

 

آئيڈياز دو ہزار اٹھارہ نمائش ستائيس سے تيس نومبر تک جاری رہے گی۔ ايکسپو سينٹر ميں نمائش کے دوران ٹريفک کي رواني بحال رکھنے کے ليے خصوصی ٹريفک پلان تيار کر ليا گيا ہے۔

نومبر 27 سے 30 نومبر تک يونيورسٹي روڈ عام ٹريفک کيلئے کھلا رہے گا، جب کہ حسن اسکوائر سے اسٹيڈيم جانے والا راستہ صبح سات بجے سے بند کرديا جائے گا۔

 

ڈالميا سے کارساز اور نيوٹاؤن تک سڑک ٹريفک کے ليے کھلي رہے گي۔

 

حسن اسکوائر فلائي اوور بھي بند کرديا جائے گا۔

 

لياقت آباد سے آنے والا ٹريفک يونيورسٹي روڈ کي طرف موڑ ديا جائے گا۔

 

رش سے بچنے کيلئے شاہراہ پاکستان، شارع فيصل، راشد منہاس روڈ اور شہيد ملت روڈ اختيار کيا جا سکتا ہے۔

 

ہيوي ٹريفک کو نيپا۔ ملينيم اور کارساز سے حسن اسکوائر کي طرف جانے کي اجازت نہيں ہوگي۔

 

ايکسپو سينٹر کے اطراف پارکنگ کي ہرگز اجازت نہيں ہوگي۔

 

حکام کے مطابق رہائشي اپنا شناختي کارڈ دکھا کر گھر جا سکيں گے۔

 

نمائش کے دوران 300 سے زائد ٹريفک پوليس اہلکار سڑکيں بحال رکھنے ميں کردار ادا کريں گے۔

واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبوں کو اپنی استعداد اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے طے پاتے ہیں۔

 

آئیڈیاز2018 کے دوران شہریوں کے لیے ایئر شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube