Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

چینی قونصل خانے میں شہریوں کو بچانے والے گارڈ کی ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago

گارڈ کی بہادری کا سوشل ميڈيا پر خوب چرچا ہورہا ہے، گزشتہ روز چينی قونصل خانے پر حملے کے وقت شہريوں کو بچاتے ہوئے گارڈ کی ويڈيو وائرل ہوگئی۔ بہادر گارڈ کی حاضر دماغی نے کئی جانيں بچائيں، دہشت گرد قونصل خانے ميں داخل ہوئے تو دروازے پر الماری لگادی اور لوگوں کو چھپ جانے...

گارڈ کی بہادری کا سوشل ميڈيا پر خوب چرچا ہورہا ہے، گزشتہ روز چينی قونصل خانے پر حملے کے وقت شہريوں کو بچاتے ہوئے گارڈ کی ويڈيو وائرل ہوگئی۔

بہادر گارڈ کی حاضر دماغی نے کئی جانيں بچائيں، دہشت گرد قونصل خانے ميں داخل ہوئے تو دروازے پر الماری لگادی اور لوگوں کو چھپ جانے کی ہدايت کی، سیکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر سيکيورٹی فورسز کو آگاہ کيا۔

قونصليٹ ميں موجود شہری خاموشی سے ویڈيو بناتا رہا جو کہ اب سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگئی ہے، انٹرنیٹ صارفين گارڈ کو خراج تحسين پيش کررہے ہيں۔

گزشتہ روز کراچی میں چینی قونصل خانے پر 3 دہشت گردوں نے حملہ کیا، اس دوران فائرنگ اور گرینیڈ حملوں میں 2 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube