Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی: آپریشن کلین اپ جاری،آج اولڈ سٹی ایریازکی باری

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپريشن کلين اپ جاري ہے۔ رات گئے گلشن اقبال يونيورسٹي روڈ پر کئي سال سے قائم دکانيں اور شيڈز گراديے گئے جبکہ آج برنس روڈ اوراولڈ سٹی ایریا کي باری ہے۔ سپريم کورٹ کے احکامات پرکراچی میں جگہ جگہ قائم تجاوزات ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ رات گئے یونیورسٹی روڈ...

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپريشن کلين اپ جاري ہے۔ رات گئے گلشن اقبال يونيورسٹي روڈ پر کئي سال سے قائم دکانيں اور شيڈز گراديے گئے جبکہ آج برنس روڈ اوراولڈ سٹی ایریا کي باری ہے۔

سپريم کورٹ کے احکامات پرکراچی میں جگہ جگہ قائم تجاوزات ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ رات گئے یونیورسٹی روڈ پر تجاوزات کيخلاف کے ڈی اے کی بھرپور کارروائی کے دوران دکانوں اورریسٹورنٹس کے سائن بورڈز کوگرادیا گیا جبکہ باہر بنائے گئے فرش بھی اکھاڑدیے گئے۔

رات بھر جاري رہنے والے آپريشن ميں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک فوڈ اسٹریٹ سمیت مختلف دکانوں کے درجنوں سائن بورڈز گرائے گئے۔

آج اولڈ سٹي ايرياميں قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا جس کے تحت جامع کلاتھ سے ٹاور تک غيرقانوني تعميرات گرائي جائيں گي جبکہ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل ايمپريس مارکيٹ، لائٹ ہاؤس لنڈا بازارمیں قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

سلطان آباد کے علاقے میں ضلع غربي انتظاميہ کي جانب سے بينرز آويزاں کرکے تجاوزات ہٹانے کي وارننگ جاري کردي گئي ہے جبکہ باغ ابن قاسم ميں بھی چھ منزلہ عمارت کو مسمار کرنے کا کام جاري ہے۔

ڈائریکٹرکے ڈی اے اینڈ انفورسمنٹ سیل ورئیل اندھڑکے مطابق لوگوں کی پریشانی کا سبب بننے والی تجاوزات کو ختم کردیں گے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube