Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

پاکستان اسٹیل ملز کیلئے ایک ارب روپے گرانٹ کی منظوری

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے متوفی ملازمین کے اہل خانہ کو بقایاجات کی ادائیگی کےلئے ایک ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔


ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہوا۔

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے پاکستان اسٹیل ملز کے متوفی ملازمین کے اہل خانہ کو بقایاجات (پراویڈنٹ فنڈ، گریجوایٹی اور پے رول واجبات) کی ادائیگی کے لئے ایک ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی تجویز پر غور کرتے ہوئے اس کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے وزارت تجارت کی طرف سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے طورخم بارڈر کے ذریعے کپاس درآمد کرنے کے حوالے سے تجویز پر غور و خوض کیا۔

ای سی سی نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمینی راستے سے درآمد کی جانے والی کپاس کو الگ رکھنے کے لئے قرنطینہ کی مستقل سہولت کے لئے متعلقہ صنعت کے ساتھ رابطہ رکھے۔

سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے اجلاس میں چینی کی ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی۔ ای سی سی نے گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کے التواء، شوگر ملوں کی مشکلات، اضافی اسٹاک اور ممکنہ برآمدات سمیت مختلف ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کمیٹی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ اور صنعت و پیداوار کے مشیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات کر کے اس مسئلے کو حل کریں۔

ای سی سی نے پاسکو کو پولٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان کو گندم کے اضافی اسٹاک میں سے دو لاکھ ٹن گندم کو فروخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے سردیوں کے دوران گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالہ سے منصوبے کو آئندہ میٹنگ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube