ہوم   >  پاکستان

کراچی کے بعد مردان میں اینٹی اینکروچمنٹ سیل کا بڑا فیصلہ

1 year ago

مردان میں پارکنگ کے بغیر تعمیر کیے گئے کمرشل پلازوں کے خلاف کاروائی کے لئے حکمت عملی پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ اہم شاہراہ پر معمول کے ٹریفک جام کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ کراچی کے بعد اب مردان کی باری آگئی جہاں اینٹی اینکروچمنٹ سیل نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے...

مردان میں پارکنگ کے بغیر تعمیر کیے گئے کمرشل پلازوں کے خلاف کاروائی کے لئے حکمت عملی پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ اہم شاہراہ پر معمول کے ٹریفک جام کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی کے بعد اب مردان کی باری آگئی جہاں اینٹی اینکروچمنٹ سیل نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے اور کمرشل پلازوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

فیصلے کے مطابق پارکنگ نہ ہونے والے پلازوں میں دکانیں بھی باقی نہیں رہیں گی۔

قانون کے مطابق کمرشل بلڈنگ کیلئے بائیس فیصد حصہ پارکنگ کے لئے مختص کرنا لازمی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ کہتے ہیں کہ بغیر پارکنگ کے شہر میں جتنے پلازہ ہیں ان کے خلاف بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سڑکوں پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان ہوتے ہیں جبکہ شاپنگ کیلئے آنے والوں کیلئے بھی گاڑی پارک کرنا بھی ایک امتحان ہوتا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ پلازوں کے سامنے روڈ کے اوپر گاڑیوں کے کھڑے ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس پر ایکشن لے کر مالکان کے خلاف کاروائی کریں ۔

انتظامیہ کے دعوے اپنی جگہ لیکن پلازہ مالکان نے سرکاری نوٹس کو ہوا میں اڑا دیا ۔

شہری کہتے ہیں ٹریفک کورواں رکھنےکیلئےمتعلقہ محکمہ جلد کارروائی کرے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں