Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارت سمجھ لے، امن و خوشحالی مذاکرات سے ہی ممکن ہے، آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Nov 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کيا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، خطے میں امن اور خوشحالی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، اگر بھارت کو یہ حقیقت سمجھ میں آئے تو بہتر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کيا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی، بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور جوابی کارروائی سے  آگاہ کیا۔

سپہ سالار نے ایل او سی پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی، جوانوں کی تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایل اوسی کے دونوں جانب بھارتی فوج شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے، کشمیریوں کا حوصلہ قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ اور اشتعال انگیز بیانات دیئے گئے، خطے میں امن اور خوشحالی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، بھارت کو یہ حقیقت سمجھ میں آئے تو بہتر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube