Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

خلاف ورزی،قاتل گرفتار ،سیکیورٹی کی صورتحال

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago

چمن میں لیویز جیل سے قیدی فرار

رپورٹ:سعید اچکزئی،چمن

اے ڈی سی ریونیو یاسراقبال دشتی نے بتایا کہ لیویز جیل سے ایک قیدی عبدالغفار جوکہ دفعہ 365 کا ملزم ھے فرار ہوگیا ہے جس پر غفلت برتنے پر لیویز جیل انچارج عبدالخالق اور دیگر تین اہلکاروں عصمت اللہ .گل باران اور جمال دین کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری بھی کال کردی گئی ہےجب کہ اسسٹنٹ کمشنر چمن کو انکوائری آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے اور نائب تحصیلدار چمن احمد خان سے وضاحت طلب کرلی گئی ہےان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم کسی صورت کسی کوتاہی کو نہیں چھپائیں گے اور لیویز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی.دوسری طرف فرار ہونے والے قیدی کی گرفتاری کے لے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد اس کو بھی گرفتار کیا جائیگا

بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوگئی ہے،جام کمال

سما ڈیجیٹل

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے، صوبے کے عوام ایف سی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سرنگ کے دھماکے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعہ سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

نصیر آباد پولیس نے مقامی تاجر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا

رپورٹ:ایوب کھوسو،نصیر آباد

نصیرآباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈآپریشن کاروائیاں چھاپے ،مغوی مقتول حاجی محمد نوازمینگل کے دوقاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اورگولیاں بھی برآمد کرلی ہیں مقتول تاجرکے اغوااورقتل میں بڑے بڑے نام آئے ہیں انہیں بھی جلد گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ان خیالا ت کا اطہار ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ معروف تاجر حاجی محمد نوازمینگل کے اغوا اورقتل میں ملوث چھ ملزمان میں سے دوکو گرفتارکرلیا گیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے اغوااورقتل میں اہم شخصیات بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس تابڑ توڑ کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے ہماری کوشش ہے کہ ملزمان کو گرفتارکرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں اورورثاء کو انصاف فراہم کرسکیں ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں پولیس ان کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے

سما ڈیجیٹل

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انکروچمنٹ سیل کے عملہ کی ناقص کارکردگی اور اقربا پروری کے باعث صوبائی دارالحکومت میں بلڈنگ کوڈ کیخلاف ورزی ہو رہی ہے میکانگی روڈ نجم الدین اسٹریٹ و دیگر علاقوں میں بلند و بالا عمارتو ں کی تعمیر انتہائی خطرناک ہے ان خیالات کا اظہار سردار فیصل کی زیر صدارت ہونیوالے معتبرین کے اجلاس میں کیا گیا سردار فیصل نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انکروچمنٹ سیل کا عملہ بارگینگ کے ذریعے بھاری رقوم عوام سے بٹوررہا ہے اور بلڈنگ کوڈ کیخلاف بلند و بالا عمارتوں کی خاموشی سے منظوری دے رہا ہے یہ بلند و بالا عمارتیں اب چالیس کی بجائے پچاس منٹ تک پہنچ چکی ہیں انہو ں نے محکمہ بلدیہ کے اعلی حکام اور میئر کوئٹہ سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے کیونکہ ایسا عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور زلزلہ زون میں آنیوالا کوئٹہ کے مکینوں کیلئے بھی عمارتیں خطرناک ہیں اجلاس میں ٹکری نور احمد فیصل خجک عبداللہ جان گلگناری عبدالمنان دمڑ اور دیگر نے شرکت کی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube