Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دشمن ہائبرڈ جنگ چھیڑنے کیلئے سرگرم ہے، آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان میں مذہب، مسلک اور لسانيت کی بنیاد پر ہائبرڈ جنگ چھیڑنے کیلئے سرگرم ہے، قوم خصوصاً نوجوان معاملات کو سمجھیں اور زہریلے پروپیگنڈے کیخلاف کردار ادا کریں۔ جنرل قمر جاويد باجوہ نے جہاں عوام کو فکر انگیز پیغام ديا، وہيں ترقی اور خوشحالی کے دور کی پیشگوئی بھی...

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان میں مذہب، مسلک اور لسانيت کی بنیاد پر ہائبرڈ جنگ چھیڑنے کیلئے سرگرم ہے، قوم خصوصاً نوجوان معاملات کو سمجھیں اور زہریلے پروپیگنڈے کیخلاف کردار ادا کریں۔ جنرل قمر جاويد باجوہ نے جہاں عوام کو فکر انگیز پیغام ديا، وہيں ترقی اور خوشحالی کے دور کی پیشگوئی بھی کردی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 20 ویں سالانہ سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انہیں ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، سپہ سالار نے قومی معاملات پر کھل کر بات چیت کی، بولے ملک کو ہائبرڈ وار کا سامنا ہے، جو مذہبی، مسلکی، لسانی بنیادوں اور سماجی مسائل پر لڑی جارہی ہے، اس کا قومی سطح پر مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام، خصوصاً نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی ایسے پروپیگنڈے کیخلاف بیدار اور ثابت قدم رہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا پاکستان کو دو دہائیوں سے شدید خطرات کا سامنا رہا، قوم اور فوج نے ناصرف ان چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، بلکہ انہیں مؤثر شکست دینے کیلئے پیش قدمی بھی جاری ہے، بے شمار قربانیوں کا ثمر سمیٹنے کا وقت آن پہنچا، ہمیں مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube