Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پولیو ویکسین ضائع کرنے والے پولیو ٹیم کے 10ورکرز نوکری سے فارغ

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد میں انتظامیہ نے پولیو ویکسین ضائع کرنے اور جعلی اندراج کرنے پر پولیو ٹیم کے 10 ورکرز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسلام آباد پولیو کنٹرول روم نے سبزی منڈی موڑ کی مستقل گزرگاہ پر تعینات ویکسین کے عملے کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جہاں جمیل اختر اور نجم الدین نامی وکرز اعداد و شمار میں ہر بچے کے جعلی اندراج کے ساتھ ویکسین ضائع کررہے تھے ۔

حکم نامے کے مطابق سپروائزر نے اس طرح کے واقعات کی رپورٹ نہ کرکے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا ، تاہم سپروائزر سمیت شام کی شفٹ کے تمام ورکرز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔

نکالے گئے پولیو ورکرز میں میاں زبیر ، جمیل اختر ، نجم الدین ، انور خان ، عبیداللہ ، عدنان خان ، حفیظ اللہ ، محمد طفیل اور امیر اللہ شامل ہیں ۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube