Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی:تولیہ فیکٹری میں لگی آگ بےقابو،دوسری فیکٹری بھی لپیٹ میں

SAMAA | and - Posted: Nov 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Nov 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ شديد ہوگئي۔ تنگ گليوں اور پاني لانے ميں مشکلات کے باعث نيو کراچي کي توليہ فيکٹري ميں لگي آگ کو آٹھ گھنٹے بعد بھي نہيں بجھايا جاسکا۔ کراچي ميں آج صبح گبول ٹاؤن کي توليہ فيکٹري ميں لگنے والی آگ پرقابو پانے کي...

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ شديد ہوگئي۔ تنگ گليوں اور پاني لانے ميں مشکلات کے باعث نيو کراچي کي توليہ فيکٹري ميں لگي آگ کو آٹھ گھنٹے بعد بھي نہيں بجھايا جاسکا۔

کراچي ميں آج صبح گبول ٹاؤن کي توليہ فيکٹري ميں لگنے والی آگ پرقابو پانے کي کوششيں جاری ہیں۔ آگ نے دوسری فیکٹری کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربريگيڈ کي گيارہ گاڑياں آگ بجھانےميں مصروف ہیں۔

سخي حسن ہائيڈرنٹ بند ہونے سے پاني لانے ميں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پھیلنے والی آگ نے قريبي فيکٹري کو بھي لپيٹ ميں لے ليا۔

امدادی کارروائیوں کے دوران فائرفائٹرحسیب اور بیس سالہ مزدور وکیل زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔

عینی شاہدین آگ پھیلنے کی وجہ فائربریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کو قرار دے رہے ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کي دس گاڑیاں اور ایک اسنارکل امدادي کارروائيوں ميں حصہ لے رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube