Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسپتال کا عملہ آپس میں گتھم گتھا

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2018 | Last Updated: 2 years ago

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈنگ ریڈنگ کا عملہ آپس میں گتھم گتھا ہوگیا، مریض اور ان کے لواحقین دیکھتے رہ گئے جبکہ سیکیورٹی گارڈز بیچ بچاؤ کراتے رہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وارڈ بوائے اور نرس آپس میں لڑ پڑے ہیں جبکہ انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔...

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسپتال لیڈنگ ریڈنگ کا عملہ آپس میں گتھم گتھا ہوگیا، مریض اور ان کے لواحقین دیکھتے رہ گئے جبکہ سیکیورٹی گارڈز بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق وارڈ بوائے اور نرس آپس میں لڑ پڑے ہیں جبکہ انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وارڈ بوائے کا بھتیجا اسپتال میں داخل تھا۔ اس نے الزام لگایا کہ میل نرس بچے کا خیال نہیں رکھتا جس پر میل نرس طیش میں آگیا۔

دونوں کے مابین اس بات پر تکرار ہوئی اور بات آگے بڑھ کر ہاتھاپائی تک جاپہنچی۔ دونوں نے ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے۔

موقع پر موجود افراد میں سے ایک شخص نے واقعہ کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز اور مریضوں کے لواحقین بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube