Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > Latest

بلوچستان اسمبلی کے رکن افغان شہری ثابت،حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

SAMAA | - Posted: Nov 15, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 15, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی چھبیس سے کامیاب ہونے والے منتخب رُکن احمد علی کہزاد افغان شہری نکلے، الیکشن کمیشن نے احمد علی کوہزاد کی رکنیت ختم کر تے ہوئےالیکشن کالعدم قرار دیکر حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے احمد علی کے مخالف امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کی...

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی چھبیس سے کامیاب ہونے والے منتخب رُکن احمد علی کہزاد افغان شہری نکلے، الیکشن کمیشن نے احمد علی کوہزاد کی رکنیت ختم کر تے ہوئےالیکشن کالعدم قرار دیکر حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے احمد علی کے مخالف امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،فیصلے میں کہا گیا کہ نادرا رپورٹ کے مطابق احمد علی کوہزاد افغان شہری ہیں۔اسلئے  پی بی 26 کا الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔جب کہ الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار کی یہ درخواست بھی مسترد کر دی کہ اُنہیں کامیاب قرار دیا جائے،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ منتخب امیدوار کی نااہلی کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیا جائے،جنہوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا ان پر آپ کو کیسے مسلط کر دیں۔

احمد علی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ریٹرنگ افیسر کے اعتراض کے بعد ہائیکورٹ نے انہیں انتخاب لڑنے کی مشروط اجازت دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube