Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پاک فوج کا قانون کی حکمرانی کیلئے ریاستی اداروں کی حمایت کا عزم

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Nov 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ریاست کی رٹ یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاک فوج رياستی اداروں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ عسکری قیادت کا کہنا ہے خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں میں بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 215...

ریاست کی رٹ یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاک فوج رياستی اداروں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ عسکری قیادت کا کہنا ہے خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں میں بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، عسکری قیادت نے کہا ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی صرف ریاست کی رٹ اور قانون کی عملداری میں پوشیدہ ہے، جس کیلئے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور دیرپا امن کیلئے فوج اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

عسکری حکام کے اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے و جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ فوجی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں میں تعاون اور حمایت کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں کی صورتحال خصوصاً جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزی اور بے قصور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube