Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

خیبر پختونخوا: تعلیمی اداروں میں نسوار، سگریٹ پر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

خیبر پختونخوا حکومت نے کالجوں اور جامعات میں نسوار اور تمباکو نوشی پر مکمل پابندی کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے اندر نسوار اور سگریٹ پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں لیکچر بھی دیے جائیں گے جبکہ سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے تحت اجلاس میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کے کینٹین اور ٹک شاپس کا جائزہ لیں گے جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube