Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں کاملبہ بھی روزگارکا باعث بن گیا

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچي ايمپريس مارکيٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مسمار کی جانے والی دکانوں کے ملبے سے ضرورت مند افراد پیسہ کمانے کے لیے سامان چنتے رہے۔ ايمپريس مارکيٹ کے اطراف تجاوزات میں آنے والی دکانوں کا ملبہ بہت سے افراد کے لیے روزگار کا باعث بن گیا۔ کوئی ملبے سے لکڑیاں چنتارہا تو کسی...

کراچي ايمپريس مارکيٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مسمار کی جانے والی دکانوں کے ملبے سے ضرورت مند افراد پیسہ کمانے کے لیے سامان چنتے رہے۔

ايمپريس مارکيٹ کے اطراف تجاوزات میں آنے والی دکانوں کا ملبہ بہت سے افراد کے لیے روزگار کا باعث بن گیا۔ کوئی ملبے سے لکڑیاں چنتارہا تو کسی نے لوہے پر ہاتھ صاف کیے۔ دکانوں کی چھتوں میں استعمال ہونے والی جستی چادروں کیلئے بھی خوب دھینگا مشتی ہوئی۔

کباڑ کا کام کرنے والے ، کچرا چننے والے افراد کے علاوہ دیگر شہریوں نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔

واضح رہے کہ کے ایم سی نےکراچی کے علاقے صدرمیں واقع ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف علی الصبح آپریشن کا آغاز کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ سیل کے مطابق 2 سے 3 گھنٹے میں ایک ہزار دکانیں مسمار کی جاٗئیں گی۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ الٹی میٹم کے دکاندار بعد رات گئے تمام سامان لے گئے ۔ چائے، پتی اورخشک میوہ جات کی مارکیٹ کے علاوہ کپڑا اورپرندہ مارکیٹ کو بھی مسمارکیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube