Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر غصہ خفیہ رائے شماری میں نکلتا ہے، پرويز الہی

SAMAA | - Posted: Nov 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسپيکر پنجاب اسمبلي چودھري پرويز الہی کا کہنا ہے کہ اگر شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا تو غصہ خفیہ رائے شماری میں نکلتا ہے جس کا نقصان ہوتا ہے۔ لاہور ميں اپني رہائش گاہ پر پريس کانفرنس کرتے ہوئے اسپيکر پنجاب اسمبلي چودھري پرويز الہيِ نے کہا کہ انٹرنل پارٹی میٹںگ میں گلے شکوے ہوتے...

اسپيکر پنجاب اسمبلي چودھري پرويز الہی کا کہنا ہے کہ اگر شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا تو غصہ خفیہ رائے شماری میں نکلتا ہے جس کا نقصان ہوتا ہے۔


لاہور ميں اپني رہائش گاہ پر پريس کانفرنس کرتے ہوئے اسپيکر پنجاب اسمبلي چودھري پرويز الہيِ نے کہا کہ انٹرنل پارٹی میٹںگ میں گلے شکوے ہوتے ہیں اور ہمارا رکن اگر ہم سے بات نہیں کرے گا تو مسائل کس سے بیان کرے گا البتہ پارٹی ویڈیو باہر آنا ٹھیک نہیں ہے۔

اسپيکر پنجاب اسمبلي نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں گلے شکوے ہی بیان ہوتے ہیں اور ملاقات میں طارق بشیر چیمہ اپنے حلقے میں مداخلت سے متعلق ایک پرانا شکوہ کر رہے تھے اور یہ ایک حلقہ نہیں بلکہ دو سے تین ہیں۔

وزیراعظم سے شکایت نہ کرنے کے سوال پر پرویز الہی نے کہا کہ ’’جو پہلے ہاتھ آگیا شکایت اس سے کر دی کیونکہ مسائل حل ہوں گے تو سیاسی اتحاد کو فائدہ ہوگا‘‘۔ انکا کہنا تھا کہ ہم مسائل کے نشاندہی اور اس حل میں مدد کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ چوہدری سروس سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور وزیراعلی عثمان بزدار کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

پرویز الہی نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ق سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کا پورا ساتھ دے رہی ہیں اور ہم پہلے بھی دے چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube