Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

میرانشاہ: موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

SAMAA | - Posted: Nov 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago

شمالی وزیرستان  کی تحصیل میر علی کے علاقے عیدک بازار میں سائیکل میں نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے جبکہ میرعلی میں ایک اور جگہ روڈ کنارے نصب شدہ بم ناکارہ بنایا گیا ہے۔

بنوں سے سماء ٹی وی کے نمائندہ خان ضمیر کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب عیدک بازار میں لوگ جمعہ کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آئے۔

لاش اور زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میرانشاہ اور بنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب میر علی کے نواحی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube