مصور پاکستان علامہ اقبال کا یوم پیدائش،مزار پر گارڈز کی تبدیلی

November 9, 2018

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی۔

یوم اقبال کے موقع پر لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان رینجرز کی جانب سے گارڈز کے فرائض پاکستان نیوی کے سپرد کیے گئے۔ پاک بحریہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

 

پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی۔ کموڈور نعمت اللہ اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر بھی یوم اقبال پر حاضری دینے مزار پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار اقبال پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

شاعر مشرق کے نام سے مشہور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری ہر عہد کیلئے ہے، ،دلوں میں ولولہ پیدا کرنے والاکلا م اقبال انسان کو تخیل کی بلند یوں پر لے جاتا ہے۔

 

علامہ اقبال کی ولولہ انگیز شاعری نے دلوں کی دنیا بدلی اور پاکستان کی صورت مسلمانوں کےلیے ایک آزاد خطہ ارضی کو وجودمیں لانے کے لیے اس نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

 

علامہ اقبال کی شاعری کا حسن یہ ہے کہ اسے بڑی تعداد میں آج بھی نصاب کا حصہ بنایا جاتا ہے اور اقبال کے کئی کلام آج بھی لوگوں کو زبانی یاد ہیں۔